14 جنوری
Appearance
12 جنوری | 13 جنوری | 14 جنوری | 15 جنوری | 16 جنوری |
14 جنوری گريگورين سال کا 14واں دن ہے۔ اس سال میں 351 دن باقی ہیں۔
واقعات
[ترمیم]- 2008 -- کراچی کے علاقے قائدآباد میں بم دھماکا، 10 افراد جاں بحق۔
- 2005ءورلڈ ٹریڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے دنیا بھر میں پولیو کے مریضوں کی تعدادمیں ایک تہائی اضافے کاانکشاف کیا [1]
- 2005ءاسرائیل فلسطین تنازع:محمود عباس فلسطین کے صدر منتخب،اسرائیل نے غزہ کی پٹی کو مکمل طور پرسیل کر دیا [1]
- 2002ء افغانستان گیارہ ستمبر کے واقعے کے بعد کابل میں بند پاکستانی سفارت کھول دیا گیا [1]
- 1994ء امریکی صدر کلنٹن اور روسی صدر بورس یلسن نے میزائل عدم پھیلاؤ کے معاہدہ کریملن پر دستخط کیے [1]
- 1989ء مملکت متحدہ میں 1 ہزار کے قریب مسلمانوں نے سلمان رشدی کے اسلام کے خلاف لکھے نازیبا کلمات نذر آتش کیے [1]
- 1929ء افغانستان افغان شہنشاہ امان اللہ کو تخت سے دست بردار کر دیا گیا [1]
- 1761ءہندوستان میں پانی پت کے مقام پراحمد شاہ درانی کی زیر قیادت افغانیوں اور مرہٹوں کے درمیان جنگ لڑی گئی،جس میں افغانوں کو تاریخی فتح حاصل ہوئی [1]
- 1761ء احمد شاہ ابدالی اور مرہٹوں کے مابین پانی پت کی تیسری لڑائی لڑی گئی [1]
ولادت
[ترمیم]- 1900ء – حفیظ جالندھری قومی ترانے کے خالق اور شاعر(و۔ 1982ء)
- 1860ء – عبد الحلیم شرر معروف ناول نگار اور صحافی (و۔ 1926ء)
- 1928ء – علی اکبر معین فر، ایرانی کے پہلے وزیر پٹرولیم۔ اور سیاست دان۔ (و۔ 2018ء)
- 1995ء - محمد احمد شفیق ، اوکاڑہ، پنجاب، پاکستان
وفات
[ترمیم]- 1600ء۔ شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین
- 1994ء۔ احمد علی ، پاکستان نقاد، ناول نگار، سفارت کار
- 2012ء۔ پاکستان کی بیٹی ارفع کریم کم عمر ترین آئی ٹی ماہر 16 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کرگئیں [1]
- 2024ء ۔ منور رانا - 71 سال، بھارتی شاعر، گلے کا کینسر۔