[go: up one dir, main page]

مندرجات کا رخ کریں

روت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

روت بہت اعلیٰ کردار کی مالک ایک خاتون تھیں جن کا تعلق موآب کے علاقے سے تھا۔موآب کا علاقہ بحیرہ مردار (Dead Sea) کے مشرق میں واقع تھا۔ آپ ایک یہودی گھرانے میں شادی کر لینے کے باعث قوم یہود میں شامل ہو گئی تھیں۔ جیسا کہ اُس زمانے کا رواج تھا انھوں نے اپنے پہلے خاوند کلیون بن الیملک کی وفات کے بعداپنی ساس نعومی کے مشورے سے اپنے ہی ایک رشتہ دار بوعز سے شادی کر لی۔ اس کے بعد اُن کا ایک بیٹا پیدا ہوا۔ یہ بیٹا حضرت داؤد علیہ السلام کا دادا بنا۔ روت کو اہل یہود کی طرف سے بہت عزت دی جاتی ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ باہر سے یہود میں شامل ہوئیں اور اُن سے حضرت داؤد جو نبی بھی بنے اور عظیم بادشاہ بھی ہوئے کا خاندان شروع ہوا۔ روت کے نام سے عہد نامہ قدیم میں ایک کتاب بھی ہے۔ اس کا نا م کتاب روت ہے۔