[go: up one dir, main page]

مندرجات کا رخ کریں

راج پتھ

متناسقات: 28°36′48″N 77°13′06″E / 28.613388°N 77.218397°E / 28.613388; 77.218397
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
راج پتھ کے اختتام پر باب ہند
راج پرتھ کے مشرقی کنارے پر راشٹرپری بھون

28°36′48″N 77°13′06″E / 28.613388°N 77.218397°E / 28.613388; 77.218397

رائے سینا ہل سے راج پتھ کا نظارہ باب ہند سڑک کے اختتام پر

راج پتھ (انگریزی: Rajpath) نئی دہلی، بھارت میں باب ہند اور راشٹرپتی بھون کے درمیان میں کی سڑک ہے جسے برطانوی راج میں بنایا گیا تھا۔ اس کے مشرق میں باب ہند ہے اور مغرب میں تاشٹرپتی بھرن ہے۔ ان کے علاوہ یہ رائے سینا ہل، وجے چوک، نیشننل اسٹیڈیم، دہلی نیشل وار میموریل سے ہو کر گزرتی ہے۔ یہاں عموما مختلف جلسوں، محفلوں اور پروگراموں کا انعقاد ہوتا رہتا ہے۔ سڑک کے دونوں کنارے بڑے باغات، نہریں اور قطار در قطار درخت ہیں۔ یہ بھارت کی سب سے اہم سڑکوں میں سے ایک ہے اور یہیں 26 جنوری کو یوم جمہوریہ بھارت کی پریڈ ہوتی ہے۔ جن پتھ اس کو قطع کرتے ہوئے گزرتی ہے۔ راج پتھ مشرق تا مغرب سمت میں ہے۔ کناٹ پلیس، نئی دہلی سے آنے والی سڑک راج پتھ میں شمال کی جانب سے ملتی ہے۔ کناٹ پلیس کو دہلی کا معاشی مرکز کہا جاتا ہے۔ راج پتھ رائے سینا ہل سے ہوتے ہوئے سیکرٹریٹ بلڈنگ کے شمالی اور جنوبی بلاک سے گزرتی ہے۔ وجے چوک پر یہ سنسد مارگ کو قطع کرتی ہے جہاں سے بھارتی پارلیمان کو دیکھا جا سکتا ہے۔ اسی سڑک پر بھارت کے اہم سیاسی لیڈروں کے آخری رسوم کو ادا کیا جاتا ہے۔ گاندھی کا پہلا سین یہیں فلمایا گیا تھا۔

نگار خانہ

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]