[go: up one dir, main page]

مندرجات کا رخ کریں

بی-2 سپرٹ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
بی-2 سپرٹ
 

نوع سٹیلتھ طیارہ   ویکی ڈیٹا پر (P279) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کل پیداوار 21   ویکی ڈیٹا پر (P1092) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
معلومات
آغاز خدمات 17 دسمبر 1993  ویکی ڈیٹا پر (P729) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پہلی پرواز 17 جولا‎ئی 1989  ویکی ڈیٹا پر (P606) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
صارفین
لمبائی 21 میٹر [1]  ویکی ڈیٹا پر (P2043) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پروں کا دائرۂ کار 5140 مربع فٹ [2]  ویکی ڈیٹا پر (P2112) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

بی-2 سپرٹ (B-2 Spirit) ایک دزدیدہ یا سٹیلتھ بمبار ہوائی جہاز ہے۔ یہ عام بموں کے ساتھ ساتھ ایٹم بم بھی لے جا سکتا ہے۔ اسے امریکہ کی کمپنی نارتھراپ گرومن نے بنایا ہے۔ یہ دنیا کا مہنگا ترین جہاز ہے۔ اس میں جو سٹیلتھ تکنیک استعمال کی گئی ہے وہ اسے ریڈار کی نظروں سے محفوظ رکھتی ہے جس کی وجہ سے یہ دشمن کے سب سے محفوظ علاقوں میں بھی بمباری کر سکتا ہے۔

خصوصیات

[ترمیم]

بی-2 بمبار جہاز میں کوئی ریڈار نہیں ہوتا جس کی وجہ سے یہ ریڈار ڈیٹکٹرز سے پوشیدہ رہتا ہے۔ یہ جہاز اپنی رہنمائی کے لیے جی پی ایس (GPS) کا نظام استعمال کرتا ہے۔ اس کا ڈیزائن اور اس کا انجن اسے کم بلندی پر ہر قسم کہ موڑ اور مشن انجام دینے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔ یہ ہوا ہی میں کسی دوسرے ہوائی جہاز سے اپنا ایندھن بھی بھروا سکتا ہے۔ یہ قریبا 11000 کلومیٹر دور تک بغیر ایندھن بھروائے اڑ سکتا ہے۔

یہ 80 جے ڈی اے ایم (JDAM) بم لے کر 80 نشانوں کو تباہ کر سکتا ہے۔ اس کے اندر ایک بہت ہی اعلی (GATS) سسٹم نصب ہے جو اس کے جے ڈی اے ایم (JDAM) بموں کے نشانوں کی درستی کی ضامن ہے۔

اس جہاز میں دو پائلٹ بیٹھتے ہیں۔

تاریخ

[ترمیم]

بی-2 کو بنانے کا کام قریبا 1980میں شروع ہوا اور اس پر 23 بلین امریکی ڈالر خرچ ہئے۔ 22 نومبر 1988 کو اس جہاز کو پلانٹ 42 پلام ڈیل، کیلی فورنیا میں عوام کے سامنے لایا گیا۔ اس کو پہلے مسوری امریکہ میں بنایا جاتا تھا لیکن آج کل یہ بحر ہند میں برطانیہ کے جزیرے ڈیگو گارشیا میں امریکا اور برطانیہ دونوں ممالک مل کر بنا رہے ہیں۔

جنگ میں شمولیت

[ترمیم]

اگرچہ اتنے مہنگے جہاز کو جنگ میں استعمال کرنا ایک بہت رسک ہے لیکن یہ جہاز اپنی صلاحیت کی وجہ سے کئی بار جنگ میں استعمال ہوا ہے۔

  • کوسوو کی جنگ (1999)۔
  • امریکا / افغان جنگ (2001)۔
  • امریکا / عراق جنگ (2003)۔

عام معلومات

[ترمیم]
بی-2 سپرٹ کا خاکہ۔
بی-2 سپرٹ کا خاکہ۔

پیمائش

[ترمیم]

کارکردگی

[ترمیم]

اسلحہ

[ترمیم]
  • 80 جی ڈی اے ایم بم (ایک بم کا وزن:کلوگرام 225)۔
  • 36 سی بی یو بم (335 کلوگرام:ایک بم کا وزن)۔
  • 16 بی-61 یا بی-82 ایٹم بم۔

بیرونی روابط

[ترمیم]
  1. اشاعت چہارم — صفحہ: 219 — ISBN 978-0-7106-0587-0
  2. https://archive.org/details/insidestealthbom0000swee/page/125/mode/1up