[go: up one dir, main page]

مندرجات کا رخ کریں

اسحاق ہرتزوگ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
اسحاق ہرتزوگ
(عبرانی میں: יצחק הרצוג ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

مناصب
رکن کنیست [1]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن مدت
17 فروری 2003  – 17 اپریل 2006 
پارلیمانی مدت 16ویں کنیست  
رکن کنیست [2]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
17 اپریل 2006  – 18 دسمبر 2008 
رکن کنیست [2]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
18 دسمبر 2008  – 24 فروری 2009 
رکن کنیست [2]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن مدت
24 فروری 2009  – 5 فروری 2013 
پارلیمانی مدت 18ویں کنیست  
رکن کنیست [2]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن مدت
5 فروری 2013  – 31 مارچ 2015 
پارلیمانی مدت 19ویں کنیست  
رکن کنیست [2]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن مدت
31 مارچ 2015  – 31 جولا‎ئی 2018 
پارلیمانی مدت 20ویں کنیست  
صدر اسرائیل (11  )   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آغاز منصب
2 جون 2021 
ریوین ریولین  
 
معلومات شخصیت
پیدائش 22 ستمبر 1960ء (64 سال)[1][3][4]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش تل ابیب [1]  ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت اسرائیل   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زوجہ میخال ہرتزوگ   ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعداد اولاد 3   ویکی ڈیٹا پر (P1971) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی کورنیل یونیورسٹی
جامعہ نیور یارک   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان ،  وکیل ،  وکیل   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی [1]،  عبرانی [1]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دستخط
 
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

اسحاق «بوزی» ہرتزوگ (عبرانی: יצחק "בז׳י" הרצוג‎‎) ایک اسرائیلی سیاست دان ہیں جو 22 ستمبر، 1960ء میں پیدا ہوئے۔[5] 2003 سے وہ کنیست کے رکن ہیں اور بہت سی وزارتوں میں رہے جن میں وزارت بہبود و فلاح (-11-2007) بھی شامل ہے۔ یہ پہلے لیبر پارٹی کے صدر نشین رہے اور بیسویں کنیست میں حزب اختلاف کے قائد کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انھوں نے 2015ء کے مقننہ چناؤ میں صیہونی اتحاد کے سربراہ کے طور پر حصہ لیا۔ جون 2018ء میں انھیں یہودی ایجنسی برائے اسرائیل کے صدر نشین کے طور پر چن لیا گیا اور ان کی میعاد کا آغاز اگست 2018ء سے شروع سمجھا جانا ہے۔[6]

حالات زندگی

[ترمیم]

اسحاق ہرتزوگ جنرل چیم ہرتزوگ کے بیٹے ہیں جو دو دفعہ اسرائیل کے صدر رہے (1983–1993)۔ ان کی والدہ اورا امباچی کونسل برائے خوبصورت اسرائیل کی بانی ہیں۔ ان کے دادا ربی یصحق ہرتزوگ آئرلینڈ کے پہلے چیف ربی (1935-1922) تھے اور اشکنازی چیف ربی اسرائیل (1959-1936) بھی رہے۔

ہرزوگ کے والد آئرلینڈ میں پیدا ہوئے اور والدہ مصر میں، ان کا خاندان مشرقی یورپین یہودی نسل سے ہے جو پولینڈ، روس اور لتھوینیا سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کے دو بھائی اور ایک بہن ہے۔

ہرزوگ تل ابیب میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد تین سال اسرائیل کی طرف سے اقوام متحدہ کے مستقل مندوب رہے۔ ہرزوگ اس عرصہ میں نیویارک میں رہے اور رامز اسکول میں تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد امریکا کی مشہور یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کی جن میں کورنیل اور نیویارک یونیورسٹی شامل ہیں۔

1978ء میں اسرائیل واپسی پر آئی ڈی ایف میں انٹیلی جنس کارپس کے یونٹ 8200 میں میجر آفیسر کے طور پر خدمات سر انجام دیں۔

ہرزوگ نے تل ابیب سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔ شروع میں اپنے والد کی بنائی ہوئی قانونی فرم ہرزوگ، فوکس اینڈ نی ایمن میں کام کیا۔

سیاسی سفر

[ترمیم]

گو ہرزوگ 1999ء کے الیکشن میں کوئی سیٹ نہ جیت سکا مگر وہ ایہود باراک کی کابینہ میں سرکاری معتمد کے فرائض 2001ء تک انجام دیتا رہا۔ 2001ء میں ایریل شیرون نے باراک کو وزیر اعظم کے خصوصی انتخابات میں ہرا دیا۔ 1999ء میں پارٹی عطایا کے بے جا استعمال کے الزام کی تحقیق ہوئی مگر ہرزوگ نے خاموشی اختیار کی۔ اٹارنی جنرل نے عدم ثبوت کی وجہ سے کیس بند کر دیا۔ 2000ء سے 2003ء تک، وہ اسرائیل کی مخالف منشیات ادارے کے صدر نشین رہے۔

ہرزوگ نے 2003 میں لیبر پارٹی کے رکن کے طور پر انتخابات جیتا اور وزیر خانہ سازی و عمارات بنے، جس وقت کہ لیبر پارٹی نے ایریل شیرون کی مخلوط حکومت میں جنوری 2005ء میں شمولیت اختیار کی۔ نومبر 2005ء میں کابینہ سے استعفی دے دیا اور پارٹی بھی حکومت سے الگ ہوئے۔

2006ء کے انتخابات سے قبل، ہرزوگ نے پارٹی کے انتخابات میں لیبر لسٹ پر دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔ وہ پہلے وزیر سیاحت بنائے گئے مگر پھر مارچ 2008ء میں وزیر سماجی امور بنائے گئے، اس کے ساتھ ساتھ تارکین وطن، معاشرے اور ضد سامیت کے خلاف لڑائی کے وزیر بنا دیے گئے۔ 2009ء کے انتخابات میں وہ ایک بار پھر پارٹی فہرست میں دوسرے نمبر پر تھے۔

انتخابات کے بعد، وہ سماجی خدمات کے وزیر مقرر ہوئے۔ ساتھ ساتھ وزیر تارکین وطن، سماج اور ضد سامیت کے وزیر بھی مقرر ہوئے۔ جنوری 2009ء میں وزیر اعظم ایہود اولمرت نے انھیں اسرائیل کی حکومت کی طرف سے غزہ کے لیے انسانی امداد کا رابطہ کار مقرر کیا گیا۔ ایہود باراک کے لیبر پارٹی چھوٹنے پر انھوں نے کابینہ سے استعفی دے دیا۔

2011ء میں ہرزوگ لیبر پارٹی کی کمان سنبھالنے کی کوشش کی مگر ناکام ٹھہرے۔ وہ ابتدائی انتخابات میں تیسرے نمبر پر آئے۔ ان سے آگے شیلی یاکیمووک اور امیر پیریز رہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب پ ت ناشر: کنیستחה"כ יצחק הרצוג
  2. ناشر: کنیستhttp://main.knesset.gov.il/mk/Pages/MKPositions.aspx?MKID=740
  3. ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w67j1pc3 — بنام: Isaac Herzog — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  4. Munzinger person ID: https://www.munzinger.de/search/go/document.jsp?id=00000030125 — بنام: Isaac Herzog — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  5. "Who is Isaac 'Bougie' Herzog, Israel's newly elected Labor Party chairman?"۔ ہاریتز۔ 22 نومبر 2013۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 4 مارچ 2015 
  6. "Herzog to become Jewish Agency head despite Netanyahu's opposition"۔ The Jerusalem Post۔ 23 جون 2018۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 اگست 2018 

بیرونی روابط

[ترمیم]
سیاسی جماعتوں کے عہدے
ماقبل  Leader of the اسرائیلی لیبر پارٹی
2013–2017
مابعد 
نیا عہدہ Leader of the Zionist Union
2014–present
برسرِ عہدہ
سیاسی عہدے
ماقبل  Leader of the Opposition
2013–present
برسرِ عہدہ