[go: up one dir, main page]

مندرجات کا رخ کریں

2038ء میں کیلنڈر کی گڑبڑ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حرکت پذیری سے یہ دکھاتی ہے کہ تاریخ کیسے دوبارہ ترتیب دی جائے گی، جس کی نمائندگی بطور دستخط شدہ 32-نوالہ عدد (19 جنوری 2038 کو 03:14:08 پر)۔

2038ء میں اکثر مصنع لطیف تقویمات میں ایک گڑبڑ ہو جائے گی۔

مختلف عددی نظاموں کی محدودیت کی وجہ سے تقویمات میں گڑبڑ ہوتی رہی ہے اور آئندہ بھی ہوتی رہے گی جو 32 نوالوں (bits) والے مصنع لطیف اپنے تقویم اور گھڑیوں کو ثنائی نظام سے ترتیب دیتے ہیں اور ثانیوں سے شمار کرتے ہیں ان میں ہر 68 سال بعد یہ گڑبڑ ہو گی کہ تقویم 136 سال پیچھے چلا جائے گا۔

اسی لیے موجودہ تقویمات میں جو پہلی جنوری 1970ء سے شروع ہوتے ہیں۔ ان میں ثانیوں کا شمار جیسے ہی 2147483647 ہو جائے گا جو 68 سال کے برابر ہے تو خودکار طریقے سے تقویم منفی 68 سال میں چلا جائے گا یعنی 136 سال تقویم پیچھے چلا جائے گا۔

یوں تقویم بروز جمعرات مورخہ 19 جنوری 2038ء کو بوقت 03:14:07 پر ختم ہو جائے گا اور اگلا ثانیہ دکھانے کی بجائے (الٹی منفی گنتی شروع کرتے ہوئے منفی 2147483648 ثانیے ہو جائے گا۔ ) 13 دسمبر 1901ء بوقت 20:45:52 دکھائے گا۔