ڈیجیٹل ویڈیو ریکارڈر
Appearance
ڈیجیٹل ویڈیو ریکارڈر المعروف ڈی۔وی۔آر (DVR) ایک ایسے برقی آلہ کا نام ہے جو ویڈیو کو محفوظ کرتا ہے۔ عام طور پر اسے سی سی ٹی وی (CCTV) نظام میں استعمال کیا جاتا ہے۔اس میں ایک ہارڈ ڈسک ڈرائیو نصب کی جاتی ہے اور پھر کیمروں کو اور ایک اسکرین کو اس کے ساتھ جوڑا جاتا ہے۔ نتیجتاً یہ کیمروں سے تصویر لے کر اسکرین پر دکھاتا ہے اور ساتھ ساتھ انھیں ہارڈ ڈسک میں محفوظ بھی کرتا ہے۔ کسی خاص واقعہ کو طویل عرصہ محفوظ رکھنے کے لیے اس میں یو ایس بی منسلک کرنے کی سہولت بھی ہوتی ہے۔
ڈی۔وی۔آر میں کیمرے لگانے کی تعداد مختلف ہوتی ہے جو 4 ، 8 ، 16 یا 32 ہوتی ہے۔