پربھاس
پربھاس | |
---|---|
(تیلگو میں: ప్రభాస్) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 23 اکتوبر 1979ء (45 سال) چنائی، تمل ناڈو، بھارت |
رہائش | فلم نگر، حیدرآباد، دکن، تلنگانہ، بھارت |
قومیت | بھارتی |
نسل | تیلگو |
مذہب | ہندو مت |
والد | اُپل پتی سوریہ نارائن راجو |
والدہ | سیواکماری |
عملی زندگی | |
پیشہ | اداکار |
مادری زبان | تیلگو |
پیشہ ورانہ زبان | تیلگو ، تمل |
دور فعالیت | 2002–حال |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | http://www.prabhas.com |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
پربھاس (پیدائش23 اکتوبر 1979ء ؛ اصل نام : پربھاس راجو اُپّل پتی Prabhas Raju Uppalapati ) ایک بھارتی تیلگو فلم اداکار ہیں۔[1] آپ تیلگو اداکار اُپّل پتی کرشنم راجو کے بھتیجے ہیں۔[2]
پربھاس نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2002ء میں بطور ہیرو فلم ایشور سے کیا، سال 2014ء میں وہ بالی وڈ کی فلم ایکشن جیکسن میں بطور مہمان اداکار آئے۔ 2015ء کی پربھاس کی فلم باہوبلی: دابگننگ تیسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلم کا اعزاز حاصل ہوا۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق باہوبلی (فلم) ہندوستانی سنیما کی تاریخ میں سب سے زیادہ مہنگی فلم ہے۔ ان کی دیگر مشہور فلموں میں ورشم (2004ء )، چتر پتھی (2005ء)، چکرم (2005ء)، بِلّا (2009ء)، مسٹر پرفیکٹ (2011ء) ریبل (2012ء)اور مرچی (2013ء)شامل ہیں۔ سال 2014ء میں پربھاس بالی وڈ کی ہندی فلم ایکشن جیکسن میں مختصر کردار میں دکھائی دیے۔[3] 2015ء میں پربھاس نے باہو بلی میں کام کیا، جو بھارت کی تیسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلم قرار پائی۔[4][5][6][7][8] پربھاس کی بیشتر فلمیں ہندی زبان میں ڈب اور ری میک کی جاچکی ہیں۔
ذاتی زندگی
[ترمیم]پربھاس 23 اکتوبر 1979ء کو آندھراپردیش، بھارت میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد کانام یو سوریا نارائن راجو اور والدہ کا نام شیو کماری ہے۔ پربھاس تین بہن بنائیوں میں سب سے چھوٹا ہے، بڑے بھائی کا نام پربودھ اُپّل پتی اور بہن کا نام پرگتی ہے، پربھاس کے چچا تیلگو اداکار اُپّل پتی کرشنم راجو ہیں۔
فلمی سفر
[ترمیم]پربھاس نے سال 2002 ء میں سے فلم ایشور سے کیریئر کا آغاز کیا۔ 2003 ء میں، انھوں نے راگھویندر میں مرکزی کردار حاصل کیا۔ 2004ء میں، انھوں نے فلم ورشم میں کام کیا۔ پربھاس کی اگلی فلم اداوی رامودو اور چکرم تھی۔ ستمبر 2005ء میں پربھاس نے ایس ایس راجمولی طرف سے ہدایت کردہ فلم چترپتھی میں کام کیا، ویب گاہ Idlebrain کے مطابق وہ سکرین پر ایک منفرد سٹائل اور وجاہت ظاہر ہے۔ یہ فلم 100 دن چلی ۔
بعد میں انھوں نے پورنامی، یوگی اور منّامیں میں کام کیا، جو 2007 ء میں ریلیز ہوئی ایکشن ڈراما فلم تھی۔ 2008ء میں انھوں نے ایکشن کامیڈی فلم بوجی گاڈو میں کام کیا۔ 2009ء میں پربھاس کی دوفلمیں بِلّااور ایک نرنجن ریلیز ہوئیں۔ 2010ء میں انھوں نے رومانٹک کامیڈی ڈارلنگ، 2011ء میں مسٹر پرفیکٹ اور 2012ء لارنس راگھوا کی طرف سے ہدایت کر دہ ایکشن فلم ریبلمیں اداکاری کی۔ ان کی اگلی فلم مرچی تھی، انھوں نے ایک تلیگو فلم سے ڈینیکینا ریڈی اور ہند ی فلم ایکشن جیکسن کے لیے ایک مختصر کردار بھی کیا۔
2015ء میں پربھاس کی سپر ہٹ فلم بھارتی فلم ڈائریکٹر راج مولی کی باہوبلی اپنی ریلیز کے دن ہی 60 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ قدیم ریاست میں دو بھائیوں کی تخت کے لیے جنگ پر مبنی اس فلم کی کاسٹ میں تمل اداکار شامل ہیں جن میں پربھاس، رانا دگوبتی، انوشکا شیٹھی اور تمنا بھاٹیہ اہم ہیں۔ اس فلم کی تیاری پر 120 کروڑ روپے کے قریب سرمایہ کاری کی گئی ہے، اس فلم نے مجموعی طور پر 600 کروڑ کا بزنس کیا ۔
فلمیں
[ترمیم]سال | فلم کا نام(ترجمہ) | کردار کا نام | ہندی ڈب /ری میک/ |
---|---|---|---|
2002 ء | ایشور | ایشور | ہندی ڈب: حملہ دی وار |
2003ء | رگھوویندر | رگھون | ہندی ڈب: سنیاسی دا وارئیر ہندی ری میک : روکی دا ریبل |
2004ء | ورشم (بارش) | وینکٹ | ہندی ڈب: بارش دا سیزن آف لو |
2004ء | اداوی رمودو | رامُو | ہندی ڈب: دا اسٹرونگ مین بادل ماخوذ از: بادل (بوبی دیول) |
2005ء | چکرم | آریہ | ہندی ڈب: چکرم ماخوذ از: کل ہو نہ ہو (شاہ رخ خان) |
2005ء | چترپتھی | چترپتھی/شیواجی | ہندی ڈب: چترپتھی/ حکومت کی جنگ |
2006ء | پورنامی | شیو کیشو | ہندی ڈب: تری دیو، پیار کی جنگ |
2007ء | یوگی | ایشور چندر پرکاش/ یوگی | ہندی ڈب: یوگی/ ماں قسم بدلہ لوں گا |
2007ء | منّا | مُنّا | ہندی ڈب: بغاوت ایک جنگ |
2008ء | بوجی گاڈو | بوجی/ مونٹی | ہندی ڈب: دیوا۔ دا مین آف پاور |
2009ء | بلا | بِلّا | ماخوذ از: ڈان(امیتابھ بچن) |
2009ء | ایک نرنجن | چھوٹو | ہندی ڈب: ایک ہی راستہ |
2010ء | ڈارلنگ | پربھاس | ہندی ڈب: سب سے بڑھ کر ہم |
2011ء | مسٹر پرفیکٹ | وکی | ہندی ڈب:نمبر1 مسٹر پرفیکٹ |
2012ء | ریبل (جنگ) | رشی | ہندی ڈب: ریبل |
2012ء | رینیکائنہ ریڈی | مہمان اداکار | ہندی ڈب: سب سے بڑی ہیرا پھیری 2 |
2013ء | مرچی | جے | ہندی ڈب: خطرناک کھلاڑی ری میک : زیر تکمیل (جان ابراہیم) |
2014ء | ایکشن جیکشن | مہمان اداکار | |
2015ء | باہوبلی:دا بگننگ(دبنگ) | باہوبلی/ شیوُڈو | |
2017ء | باہوبلی 2: دی کنکلوژن (2017ء فلم) | باہوبلی/ شیوُڈو | تیلگو/ تمل |
2018ء | ساہو | اشوک چکرورتی/ ساہو/ سدھانت نندن ساہو | تیلگو/ تمل /ہندی |
2022ء | رادھے شیام | وکرم آدتیہ | تیلگو/ تمل /ہندی |
2023ء | آدی پُرش | راگھوا | تیلگو/ تمل /ہندی |
2023ء | سالار پارٹ 1 : سیز فائر | دیوا / دیورتھ رائی سر / سالار | تیلگو/ تمل /ہندی |
2024ء | کلکی 2898 اے ڈی | بھیروا | تیلگو/ تمل /ہندی |
2024ء | کناپپا | شیوا | تیلگو/ تمل /کنڑا |
2025ء | راجا صاب | تیلگو/ تمل /ہندی | |
2025ء | سالار پارٹ 2 :شوریانگا پرووم | دیوا / دیورتھ رائی سر / سالار | تیلگو/ تمل /ہندی |
حوالہ جات
[ترمیم]َ
- ↑ "باہوبلی نے تاریخ رقم کردی"۔ انڈیا ٹوڈے۔ 11 جولائی 2015۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 ستمبر 2016
- ↑ سشی دھر اے ایس (11 نومبر 2012)۔ "فلم انڈسٹری میں پربھاس کے دس سال مکمل"۔ ٹائمز آف انڈیا۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 ستمبر 2016
- ↑ "ہندوستان کی سب سے مہنگے بجٹ کی فلم ؟"۔ ہندوستان ٹائمز۔ 15 جولائی 2013۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 ستمبر 2016
- ↑ سنگیتا دیوی (10 جولائی 2015)۔ "باہو بلی کا ریویو"۔ دی ہندو۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 ستمبر 2016
- ↑ "باہو بلی کا باکس آفس پر پہلا دن Office"۔ 07 مئی 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 ستمبر 2016
- ↑ اوہ!... 'پی کے اب بھارت کی سب سے زیادہ کمائی والی فلم نہیں رہی۔ . فوربس ڈاٹ کام (14 اگست 2015). Retrieved on 2016-04-28.
- ↑ "'Baahubali' Zooms Past 'Dhoom', Now India's All Time #3"۔ Forbes۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 ستمبر 2016
- ↑ Mike McCahill (12 July 2015)۔ "Baahubali: The Beginning review – fantastic bang for your buck in most expensive Indian movie ever made"۔ the Guardian۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 ستمبر 2016
- 1979ء کی پیدائشیں
- 23 اکتوبر کی پیدائشیں
- آندھرا پردیش کے مرد اداکار
- اکیسویں صدی کے بھارتی مرد اداکار
- بقید حیات شخصیات
- بھارتی فلمی اداکار
- بھارتی مرد فلمی اداکار
- تمل سنیما کے مرد اداکار
- تیلگو سنیما کے مرد اداکار
- ضلع مغربی گوداوری کی شخصیات
- ملیالم سنیما کے مرد اداکار
- نندی اعزاز یافتہ شخصیات
- ہندی سنیما کے مرد اداکار
- آندھرا پردیش کی فلمی شخصیات
- بھارتی اداکار
- آندھرا پردیش کی شخصیات