فریڈرک ٹینی سن
فریڈرک ٹینی سن | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 5 جون 1807ء [1][2] لوود |
وفات | 26 فروری 1898ء (91 سال)[1][2][3] کنزنگٹن |
مدفن | ہائیگیٹ قبرستان |
شہریت | مملکت متحدہ |
بہن/بھائی | |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ کیمبرج ایٹن کالج سینٹ جانز کالج |
پیشہ | شاعر ، مصنف [5] |
درستی - ترمیم |
فریڈرک ٹینی سن (پیدائش: 5 جون 1807ء)| وفات: 26 فروری 1898ء) انگریزی زبان کا مشہور شاعر تھا۔
سوانح
[ترمیم]فریڈرک کی پیدائش 5 جون 1807ء کو لاؤتھ، لنکنشائر، لنکنشائر، مملکت متحدہ میں ہوئی۔ فریڈرک جارج کلیٹن ٹینی سن کا بڑا بیٹا تھا۔ فریڈرک کا بھائی الفریڈ ٹینی سن مشہور شاعر تھا۔ فریڈرک نے ابتدائی تعلیم برکشائر کے ایٹن کالج سے تعلیم حاصل کی، بعد ازاں 1827ء مین سینٹ جانز کالج، کیمبرج سے تعلیم حاصل کی۔ کیمبرج میں قیام کے دوران ہی فریڈرک نے شاعری کا آغاز کیا۔ اُس کے دو بھائی الفریڈ ٹینی سن اور چارلس ٹینی سن ٹرنر کی شاعری کا مجموعہ فریڈرک کی شاعری کے ساتھ ہی 1827ء میں شائع ہو گیا۔ 1828ء میں یونانی نظم مرتب کرنے پر براؤن میڈل دیا گیا۔ 1830ء میں اُس نے جامعہ کیمبرج میں دوبارہ داخلہ لے لیا اور 1832ء میں بی اے کی ڈگری حاصل کی۔
فریڈرک کی زندگی کا بیشتر حصہ اطالیہ اور برطانیہ کے ایک چھوٹے جزیرہ جرزی میں گذرا۔ اُس کا آبائی و وراثتی علاقہ گریمسبی کے قریب تھا جہاں وہ 1833ءتک مقیم رہا۔ 1833ء میں وہ پہلے یونان کے شہر کورفو چلا گیا اور پھر اطالیہ کے شہر فلورنس میں 20 سال تک مقیم رہا۔ فلورنس میں قیام کے دوان اُس کے رابرٹ براؤننگ اور ایلزبتھ بیرٹ براؤننگ سے بہترین تعلقات رہے۔ 1839ء میں فریڈرک کی شادی ماریا گلیاؤٹی سے ہوئی جو تسکانہ شہر کے چیف مجسٹریٹ کی بیٹی تھی۔ فریڈرک کی آخری عمر مملکت متحدہ میں بسر ہوئی جہاں کینزنگٹن کے مقام پر 26 فروری 1898ء کو 91 سال کی عمر میں انتقال کیا۔
تصانیف
[ترمیم]- 1854ء: Days and Hours
- 1890ء: The Isles of Greece: Sappho and Alcæus
- 1891ء: Daphne and other poems
- 1895ء: Poems of the Day and Year
مزید دیکھیے
[ترمیم]- ^ ا ب بنام: Frederick Tennyson — Kindred Britain ID: http://kindred.stanford.edu/#/kin/full/none/none/I10564 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w63x8gct — بنام: Frederick Tennyson — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ مصنف: ڈئریل راجر لنڈی — خالق: ڈئریل راجر لنڈی — پیرایج پرسن آئی ڈی: https://wikidata-externalid-url.toolforge.org/?p=4638&url_prefix=https://www.thepeerage.com/&id=p4980.htm#i49796 — بنام: Frederick Tennyson
- ↑ عنوان : Kindred Britain
- ↑ عنوان : Library of the World's Best Literature — مکمل کام یہاں دستیاب ہے: https://www.bartleby.com/lit-hub/library