ویکیپیڈیا:مفتوح معیلات النیابہ
Appearance
اس صفحہ میں اردو ویکیپیڈیا کی حکمت عملی بیان کی گئی ہے، جسے ویکی نویسوں میں انتہائی مقبولیت حاصل ہے نیز یہ تمام صارفین کے لیے واجب الاتباع معیار بھی ہے۔ آپ اس صفحہ میں ترمیم کرسکتے ہیں، لیکن خیال رہے کہ آپ کی کوئی ترمیم کسی اتفاق رائے کے خلاف نہ ہو۔ |
مفتوح معیلات النیابہ کے استعمال کنندگان اپنا دستور شبکی پتہ مخفی رکھ کر مختلف پتے استعمال کرسکتے ہیں۔ مفتوح معیلات النیابہ زیادہ تر تخریب کار صارفین استعمال کرتے ہیں، لہذا ایسے معیلات پر کسی کلی طور پر پابندی عائد کی جاسکتی ہے۔
ویکیپیڈیا میں دنیا کے ہر شخص کو یہ اجازت ہے کہ وہ اس منصوبہ میں شریک ہو اور ترامیم کرے۔ اور چونکہ میڈیاویکی میں کسی بھی تخریب کے خلاف اقدام کرنے کا مدار دستور شبکی پتوں پر ہے اس لیے اس بات کا یقین ہوجانے پر کہ یہ مفتوح معیل ہے اس پر دائمی پابندی عائد کی جانی چاہیے۔
محفوظ داخل نوشتگی
[ترمیم]مندرج صارفین اردو ویکیپیڈیا میں محفوظ طور پر داخل نوشتہ ہوسکتے ہیں۔