[go: up one dir, main page]

مندرجات کا رخ کریں

میتھی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
میتھی کا پودا

میتھی (حیاتیاتی نام: Trigonella foenum-graecum) ایک پودا ہے جسے سبزی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اسے عربی میں حلبہ اور انگریزی میں Fenugreek کہا جاتا ہے۔ اس کے تازہ پتوں کو پکا کر کھایا جاتا ہے اور اس کے بیج جو میتھی دانہ کہلاتے ہیں انھیں مختلف بیماریوں مثلاً ذیابیطس کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کا رنگ سبز اور بیجوں کا رنگ زرد مائل بہ سرخی ہوتا ہے۔ اس کے بیج 4000 سال قبل مسیح کے آثار تل حلال (عراق) سے برآمد کیے گئے ہیں، جس سے اس کے قدیم استعمال کا پتہ چلتا ہے۔ یہی بیج توتن خامن نامی فرعون کے مقبرے میں سے برآمد ہونے والی اشیاء میں بھی شامل تھے۔