[go: up one dir, main page]

مندرجات کا رخ کریں

لیگنگس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

لیگنگس، ان کی کئی قسمیں ہوتی ہیں، جن کو جسم کے نچلے حصے یعنی پیروں میں پہنا جاتا ہے۔ 1960 کی دہائی میں اس کو نئے انداز میں بنا یا گیا جس کو لچکدار، چست فٹنگ لباس کی شکل دی گئی۔ اس کو عام طور پر خواتین اپنے پیروں میں پہنتی ہیں ''لیگ وارمر'' یا ''ٹائٹس'' نامی کپڑے کی طرح ۔ اٹھارویں صدی میں اس کی ایک اور شکل منظر عام پر آئی، جس کو کپڑے یا چمڑے سے بنا یا گیا تھا۔ اس کو مرد حضرات زیب تن کرتے ہیں، اس کو پیر کے اوپری حصے پر لپیٹ کر ٹخنوں کے نیچے تک پہنا جاتا ہے[1]۔ انیسویں صدی میں ، لیگنگس عام طور پربچوں کے پیروں میں پہنائے جانے والے لباس کو بھی کہا جانے لگا جو جیکٹ کے رنگ کے ساتھ ملتے تھے، نیز چمڑے یا اون سے بنے ہوئے ''لیگ ریپنگس'' نامی کپڑے کو بھی لیگنگس کا نام دیا گیا جس کو فوجی اور ٹریپرس پہنتے تھے[2]۔ لیگنگس 1960 کی دہائی میں نمایاں طور پر خواتین کے فیشن کا حصہ بن گئی، جس کو اس وقت عموماً رقاصائیں زیب تن کیا کرتی تھیں۔ مصنوعی فائبر لائکرا جب وسیع پیمانہ پر استعمال میں آیا اور اسی طرح جب ایروبکس یعنی ورزش کرنے رواج عام ہوا تو 1970 اور 1980 کی دہائیوں میں لیگنگس کا مزید کثرت سے استعمال ہو نے لگا اور بالآخر یہ ایک عام لباس کی شکل اختیار کر گیا[3][4]۔

تاریخ

[ترمیم]

لیگنگس کی مختلف قسمیں اور کئی ناموں کے ساتھ رائج رہی ہیں، جن کو مرد اور خواتین حضرات صدیوں سے گرمی اور تحفظ حاصل کرنے کے لیے استعمال کرتے رہے ہیں۔ یورپ میں تیرہویں سے سولہویں صدی تک (نشأۃ ثانیہ کا دور) مردوں کے ذریعہ پہنے جانے والے ''سیپریٹ ہوز'' لیگنگس کی ایک شکل تھی، جیسا کہ سکاٹش ہائ لینڈز کے ٹروز ہیں۔  

کاؤبوائز ہرن کے چمڑے کی لیگنگس پہنتے تھے تاکہ سواری ، پہننے اور اپنی پتلون کو پھاڑنے سے ہونے والی چیپنگ سے یا پھر جانوروں کے کاٹنے محفوظ رہ سکے[5]۔

بہت ساری جگہوں پر ، خاص طور پر روس اور کوریا جیسے سرد ممالک میں ، مرد اور خواتین جدید دور میں اون کی لیگنگس پہنتے رہتے ہیں، اکثر مزید گرمی حاصل کرنے کے لیے بیرونی پرت کی حیثیت سے۔

انیسویں صدی کے وسط میں کپڑوں کے نیچے لڑکیوں اور خواتین کے ذریعہ پہنے ہوئے لنن پینٹیلیٹس بھی ایک قسم کی لیگنگس تھیں اور یہ اصل میں دو الگ الگ لباس تھے۔ لیگنگس 1960 کی دہائی میں کیپری پینٹس کی طرح پتلون لیکن سخت ہونے کی وجہ سے فیشن کا ایک حصہ بن گئیں۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "https://en.m.wikipedia.org/wiki/Leggings#cite_ref-1"  روابط خارجية في |title= (معاونت)
  2. "https://en.m.wikipedia.org/wiki/Leggings#cite_ref-2"  روابط خارجية في |title= (معاونت)
  3. "https://www.merriam-webster.com/words-at-play/athleisure-words-were-watching"  روابط خارجية في |title= (معاونت)
  4. "https://en.m.wikipedia.org/wiki/Leggings#cite_ref-3"  روابط خارجية في |title= (معاونت)
  5. "https://web.archive.org/web/20100714135336/http://www.kmike.com/Marines_In_Korea.pdf" (PDF)۔ 14 جولا‎ئی 2010 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ  روابط خارجية في |title= (معاونت)