[go: up one dir, main page]

مندرجات کا رخ کریں

سلیم ثالث

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(سلیم سوم سے رجوع مکرر)
سلیم ثالث
(عثمانی ترک میں: سليم ثالث)،(عثمانی ترک میں: Selîm-i sâlis ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش 24 دسمبر 1761ء [1][2][3][4]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
استنبول   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 29 جولا‎ئی 1808ء (47 سال)[5]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قسطنطنیہ   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات تیز دار ہتھیار کا گھاؤ   ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفات قتل   ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت سلطنت عثمانیہ
ترکیہ [6]  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد مصطفی ثالث   ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والدہ مہر شاہ والدہ سلطان   ویکی ڈیٹا پر (P25) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی
خدیجہ سلطان ،  امینہ سلطان   ویکی ڈیٹا پر (P3373) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
خاندان عثمانی خاندان   ویکی ڈیٹا پر (P53) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مناصب
سلطان سلطنت عثمانیہ   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
7 اپریل 1789  – 29 مئی 1807 
عبدالحمید اول  
مصطفی رابع  
عملی زندگی
پیشہ نغمہ ساز [7]،  سلطان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان عثمانی ترکی [8]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دستخط
 

سلطنت عثمانیہ کے زوال کو روکنے اور اس کو ترقی کی راہ پر ڈالنے کے لیے جن عثمانی سلاطین نے قابل قدر کوششیں کی ان میں سلطان سلیم ثالث (1789ء تا 1807ء) کا نام سرفہرست ہے۔ سلطان سلیم میسور کے ٹیپو سلطان کا ہمعصر تھا۔ اس نے تعلیم عام کرنے اور جدید علوم کی اشاعت کی کوشش کی۔ اس کے دور میں فنِ جنگ سے متعلق کتابوں کا فرانسیسی زبان سے ترکی زبان میں ترجمہ کیا گیا۔ بری اور بحری فوجوں کو نئے سرے سے منظم کیا گیا اور اس نئی تنظیم کو "نظام جدید" کا نام دیا گیا۔ فرانسیسی انجینئروں اور توپچیوں کی مدد سے توپ ڈھالنے کے جدید طرز کے کارخانے قائم کیے گئے۔ جاگیرداری نظام اصلاحات کی راہ میں بڑی رکاوٹ تھا۔ اس کے لیے سلیم نے جاگیرداری بھی ختم کردی۔

لیکن سلیم ان اصلاحات میں زیادہ کامیاب نہ ہو سکا۔ سلطان ٹیپو کی طرح مفاد پرست عناصر اور تنگ نظر لوگ سلیم کے خلاف ہو گئے۔ سب سے بڑی مشکل یہ تھی کہ ینی چری جو کسی زمانے میں ترکی کی سب سے منظم اور طاقتور فوج تھی، نظام جدید کے خلاف تھی اور وہ اپنی اجارہ داری قائم رکھنا چاہتی تھی۔ ینی چری کے سپاہیوں نے جدید یورپی اسلحے اور جنگی طریقوں کو اختیار کرنے سے انکار کر دیا۔ شیخ الاسلام اسعد آفندی اصلاحات کے حامی تھے، لیکن 1807ء میں ان کا انتقال ہو گیا۔ نئے شیخ الاسلام عطاء اللہ آفندی ینی چری کے زیر اثر تھے۔ جاہل صوفیوں اور تنگ نظر علما نے جو دین کے علم اور اس کی روح سے قطعاً ناواقف تھے، مذہب کے نام پر اصلاحات کی مخالفت کی۔ یورپی طرز پر فوجوں کی تنظیم کو بے دینی سے تعبیر کیا، جدید فوجی وردیوں کو تشبہ بالنصاریٰ قرار دیا، سنگین تک کے استعمال کی اس لیے مخالفت کی گئی کہ کافروں کے اسلحے استعمال کرنا ان کے نزدیک گناہ تھا۔ سلیم کے خلاف یہ کہہ کر نفرت پھیلائی گئی کہ وہ کفار کے طریقے رائج کرکے اسلام کو خراب کر رہا ہے۔ عطاء اللہ آفندی نے فتویٰ دیا کہ ایسا بادشاہ جو قرآن کے خلاف عمل کرتا ہو بادشاہی کے لائق نہیں آخر کار 1807ء میں سلیم کو معزول کرکے قتل کر دیا گیا۔ "یہ پہلا موقع تھا کہ مذہبی پیشواؤں نے اپنی جہالت اورتاریک خیالی سے اسلام کے مانع ترقی ہونے کا غلط تخیل پیدا کیا"۔[9]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. عنوان : Encyclopædia Britannica — دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Selim-III — بنام: Selim III — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  2. ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6rz3hrh — بنام: Selim III — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  3. Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/selim-selim-iii — بنام: Selim (Selim III.) — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  4. عنوان : Hrvatska enciklopedija — Hrvatska enciklopedija ID: https://www.enciklopedija.hr/Natuknica.aspx?ID=55293 — بنام: Selim III.
  5. عنوان : Encyclopædia Britannica — دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Selim-III
  6. تاریخ اشاعت: 22 جنوری 2013 — Libris-URI: https://libris.kb.se/katalogisering/rp36c4891xxhljs — اخذ شدہ بتاریخ: 24 اگست 2018
  7. Classical Archives composer ID: https://www.classicalarchives.com/newca/#!/Composer/44948 — اخذ شدہ بتاریخ: 5 اپریل 2022
  8. عنوان : Identifiants et Référentiels — ایس یو ڈی او سی اتھارٹیز: https://www.idref.fr/050162748 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 مئی 2020
  9. تنقیحات از سید ابو الاعلیٰ مودودی، اسلامک پبلیکیشنز لمیٹڈ لاہور
سلیم ثالث
پیدائش: 24 دسمبر 1761 وفات: 28 جولائی 1808
شاہی القاب
ماقبل  سلطان سلطنت عثمانیہ
7 اپریل 1789 – 29 مئی 1807
مابعد 
مناصب سنت
ماقبل  خلیفہ
7 اپریل 1789 – 29 مئی 1807
مابعد 

سانچہ:عثمانی شجرہ نسب