[go: up one dir, main page]

مندرجات کا رخ کریں

خطۂ برج

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
شمالی ہند کا تاریخی خطہ
برج
Kusuma Sarovar
محلِّ وقوع اتر پردیش
زبان برج بھاشا
تاریخیپایۂ تخت متھرا

برج (Braj)بھارت میں دریائے جمنا کے دونوں کناروں سے ملحق سرزمین پر پھیلا ایک تاریخی خطہ ہے۔ اس کا مرکز اترپردیش ریاست میں کرشن نگری متھرا اورورنداون ہے ۔ ریاست ہریانہ کے اضلاع اور مقامات پلول اور بلبھ گڑھ، راجستھان میں ضلع بھرت پور اور مدھیہ پردیش کا مورینا ضلع اور اترپردیش کے علاقے متھرا، علی گڑھ، آگرہ، ہاتھرس، جلیشر، فرخ آباد، مین پوری اور ایٹا وغیرہ اس خطے میں شامل ہیں۔ بھگوان شری کرشن کی وجہ سے خطے کو شہرت دوام حاصل ہے۔ ورنداون ، گوکل اور گوردھن وغیرہ شری کرشن کے جیون سے جڑے قصبہ جات ہندو یاتریوں کے پسندیدہ مقامات ہیں ۔ ہندوستا ن کی حسین ترین عمارت تاج محل اور اونگ زیب عالمگیر رحمۃ اللہ علیہ کی تعمیر کردہ متھرا عیدگاہ بھی اس خطے کو زیبت و زینت بخشتے ہیں۔

یہ دہلی سے 150 کلومیٹر جنوب میں اور آگرہ سے 50 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ہے۔