[go: up one dir, main page]

مندرجات کا رخ کریں

جوڑی دار (تیزاب۔اساس)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

برونسٹڈ-لوری کے تیزاب۔اساس نظریے کے اندر ایک جوڑی دار تیزاب، ایک کیمیائی مرکب کا وہ جز ہے جو کسی تیزاب کے ایک پروٹون (+H) عطیہ کرنے کے بعد باقی رہ جاتا یا دوسرے الفاظ میں، ایک ایسی اساس جس میں ایک ہائیڈروجن آئن (+H) شامل کیا گیا ہے، کیونکہ یہ پچھلی سمت میں تعامل کے دوران ایک ہائیڈروجن آئن کھو دیتا ہے۔ دوسری طرف، ایک جوڑی دار اساس وہ ہے جو کیمیائی تعمل کے دوران تیزاب کے پروٹون عطیہ کرنے کے بعد میں باقی رہ جانے والا جز ہے۔ لہٰذا، جوڑی دار اساس ایک ایسا مادہ ہے جو تیزاب سے پروٹون کو ہٹانے سے بنتا ہے، کیونکہ یہ الٹے تعامل میں ہائیڈروجن آئن حاصل کر سکتا ہے۔ [1] چونکہ کچھ تیزاب ایک سے زیادہ پروٹون دے سکتے ہیں، اس لیے ایک تیزاب کا جوڑی دار اساس بذات خود تیزابی ہو سکتا ہے۔

خلاصہ کے طور پر، مندرجہ ذیل کیمیائی تعمل کو پیش کیا جا سکتا ہے:

تیزاب + اساس <------> جوڑی دار اساس + جوڑی دار تیزاب

جوہانیس نکولاس برونسٹڈ (بائیں) اور مارٹن لووری (دائیں طرف)۔

جوہانیس نکولاس برونسٹڈ Johannes Nicolaus Brønsted اور مارٹن لووری Martin Lowry نے برونسٹڈ۔لوری Brønsted–Lowry نظریے کو متعارف کرایا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ کوئی بھی مرکب جو پروٹون کو دوسرے مرکبات کو دے سکتا ہے ایک تیزاب ہے اور وہ مرکب جو پروٹون کو حاصل کرتا ہے ایک اساس ہے۔ ایک پروٹون نیوکلئس میں ایک ذیلی ایٹمی ذرہ ہوتا ہے جس میں یونٹ مثبت برقی چارج ہوتا ہے۔ چونکہ اس میں ایک ہائیڈروجن ایٹم کا مرکز ہے، یعنی یہ ایک ہائیڈروجن کا مثبت آئن (کیٹ آئن) ہے اس لیے اسے علامت +H سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ [2]

ایک کیٹ آئن (مثبت آئن) ایک جوڑی دار تیزاب ہو سکتا ہے، اسی طرح ایک این آئن (منفی آئن) ایک جوڑی دار اساس ہو سکتا ہے اور یہ اس بات پر منحصر ہے کہ تعمل میں کون سا مادہ شامل ہے اور کون سا تیزاب۔اساس نظریہ اطلاق کیا جارہا ہے۔ سب سے سادہ این آئن جو جوڑی دار اساس ہو سکتا ہے وہ ایک محلول میں آزاد الیکٹران ہے جس کا جوڑی دار تیزاب ہائیڈروجن ایٹم ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Zumdahl, Stephen S., & Zumdahl, Susan A. Chemistry. Houghton Mifflin, 2007, آئی ایس بی این 0618713700
  2. "Brønsted–Lowry theory | chemistry"۔ Encyclopedia Britannica (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 فروری 2020 

زمرہ:کیمیا