بیسن
غذائی قدر فی 100 گرام (3.5 oz) | |
---|---|
Energy | 1,619 کلوJ (387 kcal) |
57 g | |
شکّر | 10 g |
Dietary fiber | 10 g |
6 g | |
22 g | |
حیاتین | مقدار |
Niacin (B3) | 7% 1 mg |
فولک تیزاب | 109% 437 μg |
Minerals | مقدار |
Calcium | 5% 45 mg |
Iron | 31% 4 mg |
Magnesium | 47% 166 mg |
فاسفورس | 45% 318 mg |
Potassium | 18% 846 mg |
Selenium | 11% 8 μg |
Sodium | 4% 64 mg |
جست | 21% 2 mg |
دیگر اجزا | مقدار |
Water | 10 g |
| |
†Percentages are roughly approximated using US recommendations for adults. Source: USDA Nutrient Database |
بیسن جسے چنے کا آٹا بھی کہا جاتا ہے عموما چنے کی دال کو پیس کر بنایا جاتا ہے یہ برصغیر پاک و ہند کے کھانوں میں اہم جز سمجھا جاتا ہے۔ ہندوستانی، بنگلہ دیشی، برمن، نیپالی، پاکستانی اور سری لنکن کئی طرح کے کھانوں میں اسے شامل کیا جاتا ہے۔بیسن زیادہ تر چنے کی دال کو پیس کر یا خام بھنے چنے سے بھی بنایا جاتا ہے مختلف اقسام کے بیسن بہت ذائقہ دار ہوتے ہیں جبکہ خام قسم میں تھوڑا سی کڑواہٹ ہوتی ہے
خصوصیات
[ترمیم]بیسن میں عموما دیگر آٹوں کے مقابلے میں کاربوہائیڈریٹ کا بہت زیادہ عمدہ تناسب پایا جاتا ہے جبکہ فائبر اور پروٹین بھی متوازن تناسب میں موجود ہوتا ہے [1]
کھانے
[ترمیم]برصغیر پاک و ہند میں بیسن کو مختلف کھانوں میں اہم جز کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے بیسن سے عموما جو کھانے بنائے جاتے ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں
- کری
- بوندی
- بجھیا
- چکلی
- لڈو
- سوان پٹی
- پکوڑے
- ڈھوکلہ
- ڈوسا
اندھراپردیش میں چنے کے آٹے کے ساتھ ایک سالن جسے سنگا پینڈی کورا کہا جاتا بنایا جاتا ہے جیسے کہ زیادہ تر پوری یا چپاتی کے ساتھ کھایا جاتا ہے[2] ۔ موسم سرما میں عموما ناشتے میں لوگ اسے بہت زیادہ رغبت سے کھاتے ہیں۔ہندوستان میں بیسن کے پین کیک بہت مشہور و معروف اسٹریٹ فوڈ ہے۔
جنوبی یورپ
لگورین بحرکے ساحل کے ساتھ گربنزو پھلیوں سے تیار کردہ آٹا جوکے چنے کے آٹے کی ہی مختلف قسم ہے اس سے تندور میں بنے ہوئے باریک پین کیک تیار کیے جاتے ہیں جو عوام الناس میں بہت زیادہ مشہور ہیں۔اس مشہور اسٹریٹ فوڈ کو اطالوی کھانوں میں فار یناٹا، جنیوا میں فیانا اور فرانسیسی کھانوں میں سوکا کہا جاتا ہے ہسپانوی کھانوں میں بھی چنے کا آٹا ایک اہم جز سمجھا جاتا ہے جبکہ قبرص اور یونان میں اسے خوشی اور غمی کے موقع پر بنائے جانے والے کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے
یسن کے دیگر استعمال
پانی یا دہی کہ ساتھ بیسن کی لئی بنا کر برصغیر پاک و ہند پر چہرے پر لگائی جاتی ہے اسے چہرے کی صفائی کے لیے بے حد فائدہ مند تصور کیا جاتا ہے اسے انڈے کے متبادل کے طور پر کباب کے تلنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے [3]۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "Chickpea flour (besan)"۔ Nutrition Data: Nutrition Facts and Calorie Counter۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 ستمبر 2007
- ↑ "Senagapindi Kura (Onion curry with Besan)"۔ جنوری 6, 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ جنوری 6, 2014
- ↑ The Vegan Society۔ "Egg Substitutes"۔ Vegansociety.com۔ 16 جولائی 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 دسمبر 2009