باستیل
Appearance
باستیل (انگریزی: Bastille) پیرس فرانس کا ایک پرانا قلعہ جو چودھویں صدی عیسوی میں تعمیر کیا گیا اور سال ہا سال بطور سیاسی جیل استعمال ہوتا رہا۔ 14 جولائی 1789ء کو عوام نے ہلہ بول کر اسے تباہ کر دیا اور تمام قیدی رہا کرا لیے۔ اس قلعے کے ساتھ ملحقہ ایک اور بھی سیاسی جیل تھی جس کو (لافورس) کہتے تھے۔ اس کا بھی یہی حشر ہوا۔ جیل کی تباہی کے بعد انقلاب فرانس کے لیے مزید راہ ہموار ہوئی۔
ویکی ذخائر پر باستیل سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |