[go: up one dir, main page]

مندرجات کا رخ کریں

اشعالیت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

شعالیت (rheumatism) ایک خاصی مشہور مگر اتنی ہی غیر مخصوص اصطلاح ہے کہ جو ایسے اضطراب (disorder) کے لیے اختیار کی جاتی ہے جس میں سوزش (inflammation)، انحطاط (degeneration) اور ضامی نسیجوں (connective tissues) میں استِقلابی خلل پیدا ہوتا ہو۔ عام طور پر یہ کیفیت جوڑوں اور ان سے متصل نسیجات مثلا عضلات اور رباط وغیرہ میں بکثرت دیکھنے میں آتا ہے مگر یہ مرض ہمیشہ جوڑوں تک ہی محدود نہیں ہوتا بلکہ پھیپڑوں اور قلب وغیرہ میں بھی نمودار ہو سکتا ہے۔ جب یہ غالب طور پر جوڑوں کو متاثر کر رہا ہو تو پھر اس کے لیے م خصوص لفظ سوزش مفصل (arthritis) استعمال کیا جاتا ہے۔ وہ علم جس میں اشعالیت کا مطالعہ کیا جاتا ہے اسے اشعالیات (Rheumatology) کہتے ہیں۔